عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع

عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع
کیپشن: Usman Buzdar's interim bail extended till April 10(file photo)

ایک نیوز: لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو بڑا ریلیف دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری  ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔  احتساب عدالت نمبر چار کے جج شیخ  سجاد  احمد نے سماعت کی۔ 

عثمان بزدار کے وکلاء نے عدالت میں بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ کی کرونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ وکلاء نے عثمان بزدار کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرادی۔ جسے عدالت نے مںظور کرلیا۔ 

اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ نیب نے عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاتہ جات کی انکوائری شروع کر رکھی ہے۔ عثمان بزدار نے نیب سوالنامے کا جواب ابھی تک جمع نہیں کرایا۔ عثمان بزدار نے گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

عدالت نے نیب تفتیشی آفیسر سے انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کر دی۔