آج شام زمین سے بیک وقت پانچ ستاروں کا نظارہ

Mar 28, 2023 | 10:30 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں پانچ سیاروں کا مشاہدہ ایک ساتھ کیا جاسکے گا 

 رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تجزیاکار اویس حیدر کا کہنا ہے کہ آج  شام غروب آفتاب کےبعد پانچ سیارے ایک ساتھ نظر آئیں گے۔  عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس چاند کے نیچے گولائی میں نظر آئیں گے۔ تمام سیارے آسمان پر’موتیوں کےہار‘ کی طرح دکھائی دیں گے۔ آج غروب آفتاب کے بعد ان پانچ سیاروں کا نظارہ زیادہ واضح ہوگا ۔ سیاروں کو آئندہ دو ہفتےتک دیکھا جاسکےگا ۔ موسمیاتی تجزیاکار اویس حیدر کا کہنا ہے کہ سیاروں کے ایک ساتھ نظر آنےکا منظر ہر چند سال بعد ہوتا ہے،کچھ سیاروں کو عام آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا تاہم کچھ سیارے ٹیلی اسکوپ کے بغیر دکھائی نہیں دیں گے ۔ سیاروں کے یکجا ہونے کو ’aligned planet‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ نظارہ سورج غروب ہونے کے بعد مغرب کی سمت نظر آئے گا ، اگر آسمان صاف ہو اور افق کا اچھا نظارہ ہو تو اس ’پریڈ‘ کو دیکھنے کا بہترین موقع ہوگا ۔ بظاہر عام انکھ سے یہ سیارے ستاروں کی صورت میں نظر آئیں گے لیکن اسٹار گیزنگ اپلیکیشن کے ذریعے ستاروں کی جگہ کا تعین کیا جاسکے گا ۔ 

موسمیاتی تجزیاکار کا مزید کہناہے کہ  گذشتہ موسم گرما کے دوران عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل اسی طرح کی ایک قطار میں نظر آئے تھے ۔ اس سے قبل یہ نظارہ 2004  اور جون 2022 میں بھی دیکھا جا چکا ہے۔اگلی بار 5 سیاروں کا نظارہ 2040 میں 8 ستمبر کیا جاسکے گا۔اس کے بعد 15 مارچ 2080 کو 6 سیاروں کا مشاہدہ کیا جاسکے گا  اور 19 مئی 2161 تمام آٹھ سیارے یکجا ہونگے ۔

مزیدخبریں