ایک نیوز: آٹا نہ ملا موت مل گئی ، مفت آٹا لینے کی دوڑ انسانی زندگیاں نگلنے لگی خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ کے مطابق ساہیوال، قائد اعظم اسٹیڈیم میں آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے اور پولیس تشدد سے ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی جبکہ 19 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 18 خواتین اور ایک مرد شامل ھے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال موقع پر موجود ہیں جبکہ میڈیا نمائندگان کو ہسپتال کے اندر سے جانے روک دیا گیا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-28/news-1679980099-9662.mp4
آٹا ایپ بند ہونے سے عوام کا رش پولیس کنٹرول نہیں کر سکی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آٹا ایپ بند ہونے سے آٹا نہیں دیا جا رہا تھا جس پر پولیس نے رش ختم کروانے کے لیے دھکے دیے ۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-28/news-1679980099-6589.mp4
شیخوپور تھانہ سٹی مریدکے کی حدود میں بھی فری آٹا لینے آیا شہری جان کی بازی ہار گیا ۔منظور نامی شہری فری آٹا پوائنٹ سے آٹا لے کر باہر نکل کہ حبس اور بد انتظامی کی وجہ سے طبیعت خراب ہو گئی ۔اچانک طبیعت خراب ہونے سے شہری موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ شہری کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔
جتوئی میں شہر سلطان نجی میرج ہال سرکاری مفت آٹا پوائنٹ میں دیوار گرگئی جس سے دیوار گرنے سے آٹا لینے آئے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسیکو 1122 نے زخمیوں کو فوری آر ایچ سی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
کہروڑپکا میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ سے خواتین بیہوش اور زخمی۔ ریسکیو نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ کہروڑپکا مفت آٹا پوائنٹ پر ایپ بند ہونے سے بھگدڑ مچ گئی۔ شدید دھکم پیل کے نتیجے میں کئی خواتین زخمی ہوئیں اور بیہوش بھی ہوئی۔ نواحی علاقے قادر پور مفت آٹا سنٹر پر بد نظمی آؤٹ آف کنٹرول ہوئی تو پولیس نے شہریوں کو مارنا پیٹ کر گرفتار کرلیا جنہیں بعد ازاں رہا کردیا۔ ریسکیو 1122 کو واقعے اور زخمیوں کی معلومات بتانے سے روک دیا گیا۔
گوجرانوالہ مفت آٹا پوائنٹ عالم چوک روز گارڈن میرج ہال میں مفت آٹا پوائنٹ رش کی وجہ سے میرج ہال کی دیوار گر گئی دیوار گرنےسے کسی قسم کی کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
میلسی میں مفت آٹا وصولی کے دوران بھگڈر مچنے سے 4 خواتین بیہوش ہوگئیں ۔ بیہوش خواتین کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا. سیکورٹی انتطامات نہ ہونے پر انتظامیہ نے آٹے کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں آٹا لینے کے لیے آئی ہوئی عوام مشتعل ہوگئی ہے۔ دور دراز کے علاقوں سے آئی ہوئی عوام گورنمنٹ ہائی سکول کے گراونڈ میں احتجاج کر رہی ہے جبکہ انتظامیہ نے اپنے موبائل نمبر بند کر دئیے