'نیم کرپٹ آوےگا، ملک ترقی پاوےگا' کانعرہ لگانے والے ڈاکٹر امبرشہزادہ انتقال کرگئے

'نیم کرپٹ آوےگا، ملک ترقی پاوےگا' کانعرہ لگانے والے ڈاکٹر امبرشہزادہ انتقال کرگئے
کیپشن: Dr. Ambar Shahzada, who used to say that 'semi-corruption will come, the country will develop', passed away.(file photo)

ایک نیوز: لاہور کی سیاست کے دلچسپ کردار اور خود کو ’متبادل وزیراعظم‘ کہلوانے والے ڈاکٹر امبر شہزادہ انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی شام اُن کے بھائی نواب عابد حسین نے فیس بک پر لکھا کہ ’میرے بڑے بھائی نواب ڈاکٹر امبر شہزادہ قضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں۔‘

صحافی ماجد نظامی نے اُن کی وفات پر لکھا کہ ’وہ کونسلر سے صدر پاکستان تک کے تمام الیکشن لڑے۔ سیاست میں کرپشن اور وفاداری بدلنے والوں پر مزاح میں تنقید کرتے تھے اور خود کو نیم کرپٹ کہتے تھے۔‘

یاد رہے آپ جناب سرکار فاؤنڈیشن کے چیئرمین، بانی صدر انٹرنیشنل انجمن ضمیر فروشاں نواب زادہ ڈاکٹر امبر شہزادہ مرنجاں و مرنج شخصیت گوالمنڈی کے حلقہ سے نواز شریف کے مدمقابل الیکشن لڑا کرتے تھے۔ امبر شہزادہ جیسے غیر روایتی اور تخلیقی کردار مردہ معاشروں میں پنپ نہیں سکتے۔ ان کا تعلق لائل پور (فیصل آباد) سے تھا۔‘

’نیم کرپٹ آوے گا۔ مُلک ترقی پاوے گا، کا نعرہ لگانے والے نواب امبر شہزادہ بھی چلے گئے۔‘

فرخ مرغوب نے فیس بک پر لکھا کہ امبر شہزادہ بھی چلے گئے۔ وہ ہمارے معاشرے، سیاستدانوں، کاروباری افراد کے بدنما چہرے کو انتہائی معصومیت سے عوام کے سامنے پیش کرتے۔ امبر گورنمنٹ کالج کے طالبعلم رہے، وہ خود کو جھوٹا، فریبی کہتے۔ بے ایمانی اور لوٹ مار کو اپنا منشور کہتے۔ ایسا سچا انسان اب پاکستان میں پیدا نہیں ہوگا۔‘

محبوب عارف نے کہا کہ ’ اکثر کہا کرتے تھے کہ میں اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر اس لیے لکھتا ہوں کہ میں نے بیالوجی کے ساتھ ایف ایس سی کی ہوئی ہے۔