ایک نیوز: ایبٹ آباد میں کھدائی کےدوران اچانک پتھر کی کان بیٹھ گئی جس کے ملبے تلے دب کر دو مزدور جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے شیروان کے گاؤں بانڈی نکڑا میں پتھر کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 5 مزدور کان میں پھنس گئے۔ ریسکیو اہلکار واقع کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ ھئے اور آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا جبکہ 2 مزدور شعیب ولد صدیق اور ساجد ولد اورنگزیب جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ شیروان کے علاقے بانڈی نکڑا میں سوپ اسٹون مائن اچانک بیٹھ گئی۔