شہریوں سے لوٹ مار کرتے ہوئے پکڑا گیا ملزم پی ٹی آئی کا امیدوار نکلا

Mar 28, 2023 | 09:31 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی میں لوٹ مار کرتے ہوئے پکڑا گیا ملزم پاکستان تحریک انصاف  کا بلدیاتی امیدوار نکلا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واردات کے دوران پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا جسے شہریوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔پولیس  کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گرفتار ملزم نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔  گرفتار ملزم نے کونسلر کی نشست پر یوسی 6 وارڈ نمبر 4 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

پولیس کا کہناہے کہ ملزم نے الیکشن میں 305 ووٹ حاصل کیے تھے ۔ ملزم الیکشن سے قبل بھی وارداتیں کرتا رہاہے۔پولیس نے مزید کہنا ہے  کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اتحاد ٹاؤن اور اطراف میں موٹر سائیکل چھیننے اور میڈیسن کمپنی کی وین بھی لوٹی تھی۔

ملزم پیر کی شام بھی واردات کررہا تھا کہ شہریوں نے اسے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے زخمی حالت میں زیر حراست لیا اور اس کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

مزیدخبریں