ایک نیوز: ہڈیاں تلاش کرتے بچے کوبم مل گیا،حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق یارکمبے سے تعلق رکھنے والا 9 سالہ جارج پینسٹن برڈ باغ میں ہڈیاں تلاش کر رہا تھا جب اس کے ہاتھ ایک چھوٹا بم لگا جس کو لے کر وہ اپنی ماں کو اس کے بارے میں بتانے کیلئےبھاگتا ہوا گھر میں آیا۔ شروع میں اس کی والدہ کو اس پر شک تھا، لیکن اس نے جلد ہی101 پر کال کی۔ آپریٹر نے اسے جلدی سے 999 پر فون کیا اور تقریباً 20 منٹ بعد پولیس ان کے گھر پہنچ گئی۔
خاتون نے بتایا کہ میں رات کو نیند میں تھی اور وہ بھاگتا ہوا بیڈ روم میں ایا اور کہا،آپ کو جاگنا ہوگا، مجھے ایک دستی بم ملا ہے، بچے نے کہا کہ ہمیں اس کی تصویر کھینچنی چاہیے، پہلے تو میں نے اس پر غور نہیں کیا لیکن پھر وہ آئی پیڈ لے آیا اور میرے منہ پر رکھ دیا اور کہا کہ چلیں بم کی تصویر لیتے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان پولیس کاکہناتھاکہ یہ ایک دستی بم معلوم ہوتا ہے جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو بلایا گیا۔ اس چیز کا ایکسرے لیا گیا تو پتہ چلا کہ دھماکہ خیز مواد ابھی بھی متحرک ہے۔ پولیس نے اسےنا پھٹنے والا عالمی جنگ 2 کا دستی بم قرار دیا ۔