سمارٹ فون کی بیٹری کوتیزی سے ختم کرنے والی ایپ؟

Mar 28, 2023 | 08:27 AM

ایک نیوز : سمارٹ فون صارفین جس بات پر زیادہ پریشان ہوتے ہے وہ بیٹری کوجلدختم کرنے والی ایپس ہے۔
 تفصیلات کے مطابق سمارٹ فون کے ذریعے دنیا بھر میں سوشل میڈیاکاحدسے زیادہ استعمال بڑھتاجارہاہے اس وقت سمارٹ فونزکی بیٹریوں کااستعمال دردسربن جاتاہے،حقیقت میں سمارٹ فونز صارفین جس بات سے سب سے زیادہ پریشان ہوتے ہیں وہ بیٹری کا جلد ختم ہو جانا ہے تو اس کی وجہ آپ کے فون میں موجود چند ایپس ہوسکتی ہیں جو بہت زیادہ مقبول بھی ہیں۔
اینڈرائیڈ فونز کیلئے پلے سٹور میں لاتعداد ایپس موجود ہیں مگر زیادہ تر افراد مقبول ایپس کو ہی ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں۔ تحقیقی کمپنی پی کلاؤڈ نے ان ایپس کی فہرست تیار کی ہے جو سمارٹ فون بیٹری کو سب سے زیادہ تیزی سے ختم کرنے کا باعث بنتی ہیں۔ یہ ایپس جتنی بھی مقبول ہوں مگر فون کی بیٹری لائف کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہیں۔
ویسے تو سرفہرست فٹ بٹ ایپ ہے جو کہ پاکستان میں نہ ہونے کے برابر استعمال ہوتی ہے، تاہم فہرست میں کچھ ایسی ایپس بھی ہیں جو زیادہ استعمال ہوتی ہیں ۔بیٹری لائف کو نقصان پہنچانے والی سرفہرست ایپ سکائپ ہے، اس کے بعد فیس بک، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ، واٹس ایپ، زوم، یوٹیوب، ٹیلی گرام، لائیکی اور لنکڈ اِن توجہ کا مرکز ہیں۔
یہ ایپس متعدد ریسورسز جیسے فوٹوز، وائی فائی، لوکیشنز اور دیگر کو استعمال کرتی ہیں۔چاہے ڈارک موڈ استعمال ہو رہا ہے مگر بیٹری کو بہت تیزی سے چوستی ہیں۔ ہر ایپ کو جب استعمال کیا جاتا ہے تو زیادہ توانائی خرچ کرتی ہیں جس سے بیٹری پر دباؤ بڑھتا ہے اور ان کو استعمال نہ بھی کیا جارہا ہو تو بھی وہ بیک گراؤنڈ میں کام کرتی رہتی ہیں جس سے بھی بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے۔
ویسے ان ایپس کو ڈیلیٹ کرنا کوئی مثالی حل نہیں تو اس کا حل ہے کہ سیٹنگز کے مینیو میں بیٹری میں جائیں اور بیٹری یوز ایج کا انتخاب کریں۔ وہاں دکھایا جائے گا فون میں انسٹال ایپس نے 24 گھنٹوں کے دوران بیٹری کا کتنا حصہ استعمال کیا اگر آپ کو لگے کوئی ایپ بیٹری کو زیادہ چوس رہی ہے تو پھر اسے کلوز کرکے اپ ڈیٹ کو چیک کریں یا ڈیلیٹ کرنے پر غور کریں۔
ایک طریقہ فون کو ری سٹارٹ کرنا بھی ہے البتہ سب کچھ کرنے کے بعد بھی وہ ایپ سب سے زیادہ بیٹری لائف کو چوس رہی ہو تو پھر ڈیلیٹ کرنا ہی بہترین آپشن ہوتا ہے۔

مزیدخبریں