ایک نیوز: خیبرپختونخوا میں خسرہ موت باٹنے لگا،وبائی مرض سے 6بچے انتقال کرگئےاور656 نئےکیسزرپورٹ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خسرے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں5 جبکہ ٹانک میں ایک بچے کاانتقال ہوا۔
محکمہ صحت کے مطابق چارسدہ میں سب سے زیادہ 105 بچوں میں خسرہ وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خسرہ کے 102 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسی طرح پشاور میں64،کوہاٹ میں 46، شمالی وزیرستان 28 اور باجوڑ میں37 بچےخسرہ وائرس سےمتاثر ہوئے۔
تاہم محکمہ صحت کی رپورٹ کےمطابق موسم گرم ہوتے ہی خسرہ کا پھیلاؤ بڑھ جاتا ہے۔ متاثرہ اضلاع میں خسرے سے بچاؤ کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔