ایک نیوز: کمپیوٹرپروسیسر کے ماہر اورمورزقانون پیش کرنے والے گورڈن مور 94برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق انٹیل کے بعد گورڈن مور نے فیئر چائلڈ سیمی کنڈکٹر کی بنیاد رکھی تھی جس سے سلیکون وادی میں کئی کمپنیوں کو پروان چڑھایا۔ 1968 میں انہوں نے انٹی گریٹڈ الیکٹرانکس کی بنیاد رکھی جو بعد میں انٹیل کہلائی اور وہ 8 برس تک اس کے سی ای او بھی رہے تھے۔
گورڈن مور کا سب سے بڑا کارنامہ مورز کا قانون ہے جس کی پیشگوئی 1965 میں کی گئی تھی۔ اس قانون کے مطابق گورڈن نے کہا تھا کہ ہرسال بعد مائیکرو پروسیسر میں ٹرانسسٹر کی تعداد دوگنا بڑھ جائے گی۔
گورڈن مورکادس برس بعدکہناتھاکہ ہر دو سال بعد ٹرانسسٹر کی تعداد دگنی ہوگئی یعنی ایک سال میں نصف تعداد کا اضافہ ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک یہی سلسلہ جاری ہے اور مائیکرو پروسیسر قوی تر ہوتے جارہے ہیں۔
2015 میں گورڈن مور نے اپنی اہلیہ کے تعاون سے فلاحی تنظیم کی بنیاد رکھی جو اعلیٰ تعلیم، ماحولیاتی تحفظ اور سائنسی تحقیق کے تحت کام کرتی ہے۔