ایک نیوز:سٹاربکس نے کمپنی کااوون استعمال کرنے پر ملازم کونوکری سے نکال دیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹاربکس کمپنی کے سابقہ ملازم کوکمپنی اوون میں کھاناگرم کرنے پر نوکری سےنکال دیاگیا۔برطرفی کی مبینہ وجہ انتہائی غیرمعمولی اندازمیں سامنے آئی۔
ملازمت سےفارغ ہونے والے ملازم کی سوشل میڈیاپرایک ویڈیووائرل ہورہی ہے۔جس میں برخاستگی کے نوٹس کی طرح نظرآنے والی چیزکوتھامے ہوئےدکھایاگیاہے۔ کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آدمی سٹاربکس میں کچھ سٹیک تیار کر رہا ہے۔ اس نے مبینہ طور پر سٹیک کو گرم کرنے کیلئے اوون کا استعمال کیا۔
سٹاربکس کمپنی کی اپنے ملازمین کیلئے ایک واضح پالیسی ہےکہ ملازمین کوکمپنی کااوون استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ کافی چین کے ایک ملازم نے کچھ سال پہلے ایک Reddit تھریڈ پر اس کی وضاحت کی تھی کہ سٹاربکس کی پالیسی اور خوراک اور حفاظت کے طریقہ کار کے مطابق ہمیں اپنے ذاتی کھانے کو اوون میں گرم نہیں کرنا چاہیے جو ہم گھر سے لاتے ہیں۔
ملازم کوکمپنی اوون استعمال کرنے پر نوکری سے برخاست کردیا گیا
Mar 28, 2023 | 06:21 AM