ایک نیوز:بھارتی اداکارشاہدکپورکی ویب سیریز ’فرضی‘ نے سوشل میڈیاپردھوم مچادی ۔اس ویب سیریزنے سب ریکارڈ توڑدئیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارشاہدکپورنے اپنےانسٹاگرام پر مداحوں کوچارٹ شیئرکرکے یہ خبر سنائی کہ ایمازون پرائم کی سب سے پاپولرسیریزدیکھی جاسکتی ہیں۔
شاہد کپور کی ویب سیریز ’فرضی‘ نے زیادہ ویورشپ حاصل کر کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑدئیے۔جس کے بعد علی فضل اور پنکج تریپاٹھی کی ’مرزا پور‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور نمبر ون پر پہنچ گئی ہے۔
رواں ہفتے ’فرضی‘ نے ایما زون پرائم پر 37 ملین کی شاندار ویورشپ حاصل کی ہے جو اس سے قبل کسی انڈین سیریز کو نہیں ملی۔
اس نئے کرائم تھرلرمیں شاہدکپورجعلی نوٹ بناکرسسٹم کوچیلنج کرتے ہیں جس کاکام ہروقت اشرافیہ کوسپورٹ کرناہے۔