ایک نیوز:اداکارمنیب بٹ نے اہلیہ ایمن کےبارے انکشاف کیاہے کہ اداکارہ گھرمیں کھاناخودپکاتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شوبزانڈسٹری کےمشہورو معروف اداکارمنیب بٹ اوراداکارہ ایمن خان کی 2018 ء میں شادی ہوئی ۔دونوں نے شوبزمیں کافی عرصے تک کام کیا۔ان کے بارے میں مشہور ہے کہ کوئی بھی بات کرنے سے ہچکچاتے نہیں ہیں جبکہ ایک دوسرے سے کافی محبت کرتے ہیں۔ان کی تین سالہ بیٹی ہے جس کانام امل منیب ہے۔
نجی ٹی وی کے رمضان شو میں اداکار منیب بٹ کا اپنی ذاتی زندگی بارے گفتگوکرتے ہوئےکہناتھاکہ ہمارے خاندان کااصول ہے کہ گھروں میں باورچیوں کی خدمات حاصل نہیں کی جاتی۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے خاندان میں اہلیہ کے ہاتھوں بنے ہوئے کھانےسے کافی جذباتی لگاؤرکھتے ہیں۔
اداکارمنیب بٹ کامزیدکہناتھاکہ میری اہلیہ ایمن ہمارے گھر کا کھانا خود پکاتی ہیں۔ ایسے کاموں سے شوہروں کا اپنی بیویوں کے ساتھ محبت کا اظہار کافی بڑھ جاتا ہے۔ ایمن خان اچھا کھانا پکاتی ہے۔ جب گھر کی خواتین کھانا تیار کرتی ہیں تو گھر والے اُسے ترجیح دیتے ہیں۔ باورچی یا نوکرانیوں کے تیار کردہ کھانوں میں ویسے ذ ائقے نہیں ہوتے جیسے ہماری خواتین کے تیار کردہ کھانوں میں ہوتے ہیں۔
منیب بٹ کاکہناتھاکہ یہ پاکستان کی ایک قیمتی اور قدیمی روایت ہے۔ جسے زندہ رکھنا چاہیے۔ کیونکہ اس طرح کے اقدام سے پیار اور محبت پروان چڑھتی ہے۔
گھرمیں باورچی کی خدمات اہلیہ اداکرتی ہیں،منیب بٹ کاانکشاف
Mar 28, 2023 | 03:34 AM