ایک نیوز: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام اورمسجد نبویؐ میں تصویربنانے والوں کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری کردہ بیان میں مسجد الحرام اورمسجد نبویﷺ میں تصاویربنانے والوں کوہدایت کی ہے کہ تصاویراتارتے ہوئے آداب کی پابندی کی جائے۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کاکہناہے کہ مسجدالحرام اورمسجد نبویﷺ میں جگہ کے تقدس کومدنظررکھنا چاہیے۔اس حوالے سے ہمارے پاس فوٹوگرافی کے آداب موجودہیں۔ہم دوسروں کے حقوق کابھی تحفظ کرتے ہیں۔
وزارت حج وعمرہ کامزیدکہناہے کہ دومقدس مساجد میں فوٹوگرافی کے آداب میں دوسروں کوان کی اجازت کے بغیرنہ دکھایاجائے ۔دوسروں کو بغیر اجازت مت دکھائیں۔عبادت کرتے فلم بندی نہ کریں۔ تصویر کیلئے بھیڑ لگانے سے گریز کریں۔عبادت کے متعلق فلم بندی میں مشغول نہ ہونا ہوگا ۔ تصویر کیلئے رکنے سے بھی گریز کرنا ہوگا ہجوم کا باعث نہ بنیں ۔