سعودی عرب:عمرہ زائرین کی بس کوحادثہ ،20افرادجاں بحق

Mar 28, 2023 | 02:03 AM

ایک نیوز:سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کاشکارہونے سے 20افرادجاں بحق اور29زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کوحادثہ پیش آیا۔متاثرہ بس سعودی عرب کے شہر خمیس سے مکہ مکرمہ جارہی تھی۔بس میں ملکی اورغیرملکی شہری سوارتھے۔
ترجمان ریسکیو کاکہناہے کہ بس حادثہ عقبہ کے مقام پر پیش آیا۔بس پل سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں حادثے کے فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس نےبس کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بس میں مختلف ممالک کے اقامہ ہولڈرشہری سوار تھے۔حادثے میں زخمی ہونے والے افرادکوعسیرکے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

واضح رہے کہ متعلقہ حکام حادثے کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقات کررہے ہیں۔

مزیدخبریں