بی آر ٹی کرپشن کیس منطقی انجام تک پہچانے کا فیصلہ

بی آر ٹی کرپشن کیس منطقی انجام تک پہچانے کا فیصلہ
کیپشن: The decision to recognize the BRT corruption case to its logical conclusion

ایک نیوز:خیبر پختونخوا نگران حکومت نے بی آر ٹی کرپشن کیس کو منطقی انجام تک پہچانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نگراں حکومت خیبرپختونخوا قومی احتساب بیور (نیب) کو مکمل سپورٹ کرے گی اور اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ کو تمام ریکارڈ نیب کو دینے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

نگران حکومت کا مؤقف ہے کہ بی آر ٹی کرپشن انکوائری کی جلد تکمیل چاہتے ہیں، کیس واپس لینے کی درخواستیں واپس نہیں لی جائیں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بی آر ٹی انکوائری رکوانے کےلیے عدالتوں سے رجوع کیا تھا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں 13 اگست 2020 میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کا افتتاح کیا تھا۔

خیال رہے کہ جب یہ منصوبہ زیر تعمیر تھا تو نیب اور ایف آئی اے اس پروجیکٹ پر مبینہ کرپشن کی تحقیقات کررہے تھے تاہم سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کی درخواست پر 2021 میں نیب اور ایف آئی اے کو تحقیقات سے روک دیا تھا۔