اسعد محمود کا پی ٹی آئی کو بغیر میوزک جلسہ کرنے کا چیلنج

اسعد محمود کا پی ٹی آئی کو بغیر میوزک جلسہ کرنے کا چیلنج
کیپشن: Asad Mahmood's challenge to PTI to hold a rally without music

ایک نیوز:وفاقی وزیر اسعد محمود نے پاکستان تحریک انصاف کو بغیر میوزک کے جلسہ کرنے کا چیلنج دے دیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے عمران خان پر کڑی تنقید کی، پی ٹی آئی کو بغیر میوزک کے جلسہ کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین اور گانوں کے ذریعے جلسے کرتے ہیں۔

    مولانا اسعد محمود کی تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف اراکین نے شدید احتجاج کیا اور دوران تقریر شور شرابا کیا۔

اسعد محمود نے مزید کہا کہ براڈ شرمین شدت پسند اسرائیلی اور زلمے خلیل زاد یہودی ایجنٹ ہے، زلمے خلیل زاد کو ڈاکٹر عافیہ نظر نہیں آئی، عمران خان نظر آتا ہے۔ عمران بین الاقوامی ایجنٹ ہے، پوری دنیا اس کیلئے تڑپ رہی ہے، یہ ہمارا ملک ہے، آئین ہم نے بنایا اور یہ ہمیں سمجھا رہے ہیں۔

اسعد محمود نے الزام لگایا کہ شیخ رشید کی ایماء پر ہمارے اراکین کو اٹھایا گیا، پی ٹی آئی والوں نے زمان پارک میں بچیوں کو ڈھال کے طور پر رکھا گیا ہے، وہاں سادہ کپڑوں میں ملبوس دہشتگرد بیٹھے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ایجنٹوں کو پاکستان میں چلنے نہیں دیں گے۔