سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پنجاب پولیس کے فالوورز کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کر گئی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیٹر پرپنجاب پولیس کے فالوورز کی تعداد ملک کی تمام پولیس فورسز سے زیادہ ہے۔
پنجاب پولیس کے آفیشل اکائونٹ@OfficialDPRPP کو روزانہ سینکڑوں نئے شہری فالو کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب را سردار علی خان نے پنجاب پولیس سوشل میڈیا ٹیم کو شاباش دی اور کارکردگی کو سراہا۔
آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان کے مطابق سپروائزری افسران سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے موصول شکایات کی خود نگرانی کرتے ہیں۔
ٹوئیٹر کے ساتھ ساتھ فیس بک پر بھی پنجاب پولیس شہریوں کو مدد کی فراہمی اورقوانین کی آگاہی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ فیس بک پر پنجاب پولیس کے فالوورز کی تعداد 772019 ہے۔