غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین میں روسی فورسز کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے، روسی زیر قبضہ علاقے ڈونیسک میں یوکرینی فوج نے مزاحمت کی ۔ حملوں کے بعد روس نے اپنی افواج کو دوبارہ منظم کرنا شروع کر دیا، دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں پر فضائی حملے بھی بڑھا دیئے۔ادھر روسی صدر پیوٹن نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں یوکرین جنگ میں حصہ لینے والوں کو شاباش دی۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ روسی افواج مشکلات کے باوجود یوکرین میں اپنا مشن پورا کریں گی۔ لوہانسک کے علیحدگی پسند سربراہ ''لیونڈ پوسشنک''نے اپنے علاقے کو روس میں شامل کرنے کیلئے جلد ریفرنڈم کا اعلان کیا ہے۔