وزیراعلیٰ کاپنجاب بھرمیں آٹےکی قیمتوں کی کڑی نگرانی کاحکم

وزیراعلیٰ کاپنجاب بھرمیں آٹےکی قیمتوں کی کڑی نگرانی کاحکم
کیپشن: Chief Minister's order to strictly monitor flour prices across Punjab

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےصوبےبھرمیں آٹےکی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرنےکاحکم دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ آپریشن کی ہدایت جاری۔
صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کاکہناتھاکہ محکمہ خوراک آٹے اور گندم کی مارکیٹ سپلائی کو مزید بہتر بنا رہا ہے، آٹے کی مصنوعی قلت یا قیمت بڑھانے پر فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے، آٹے اور گندم کے وافر ذخائر کے باوجود قیمت میں اضافے کی کوشش غیر فطری ہے، فلور ملز کو گرائنڈنگ عمل مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

بلال یاسین کامزیدکہناتھاکہ صوبائی دارالحکومت سمیت متعدد اضلاع میں آٹے کی سپلائی بڑھائی گئی ہے، آٹے کی سپلائی بڑھانے سے قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی، عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو فی الفور دور کیا جائے
۔