ایک نیوز:بین الاقوامی فضائی سفرکرنےوالےہوجائیں تیار،اب اضافی ٹیکس دیناہوگا۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں بجٹ 2024-25 میں بین الاقوامی فضائی سفر کیلئے ٹکٹوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی شق منظور کرلی گئی۔
یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کیلئے اکانومی ٹکٹ پر12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا ، یکم جولائی سے امریکا اور کینیڈا کیلئے بزنس کلاس اورکلب کلاس ٹکٹ پر ایک لاکھ روپے اضافی ٹیکس عائد کردیاگیا۔یورپ کیلئے یکم جولائی سےبزنس کلاس اورکلب کلاس کے ٹکٹ پر 60 ہزار روپے اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
یورپ کے فضائی سفر کیلئے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے یکم جولائی سے بزنس کلاس اورکلب کلاس کے ٹکٹ پر60 ہزار اضافی ٹیکس ہوگا ،دبئی، سعودیہ سمیت مڈل ایسٹ اور افریقی ممالک کے بزنس اورکلب کلاس ٹکٹس میں30 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔