میری ٹائم چیلنجزسےنبردآزماہونےکیلئےجدت ،بنیادی اقدارکاامتزاج ہے،نیول چیف

میری ٹائم چیلنجزسےنبردآزماہونےکیلئےجدت ،بنیادی اقدارکاامتزاج ہے،نیول چیف
کیپشن: Innovation is a combination of core values ​​to combat maritime challenges, Naval Chief

ایک نیوز:نیول چیف نےکہاہےکہ میری ٹائم ڈومین میں ابھرتےہوئےچیلنجزسےنبردآزماہونےکےلئےجدت اوربنیادی اقداردونوں کاامتزاج ضروری ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق چیف آف دی نیول اسٹاف نےوار کالج لاہور میں 53ویں پی این اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے جدت اور بنیادی اقدار دونوں کا امتزاج ضروری ہے ۔پاکستان نیوی وار کالج عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم کی فراہمی اور پیشہ ورانہ تربیت سے بہترین افرادی قوت تیار کر رہا ہے۔

قبل ازیں کورس کے شرکاء نے بحری جنگ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
 کورس کے تحقیقی پینل کی جانب سے اس ضمن میں پاک بحریہ کے لیے مواقع اور چیلنجز کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ۔
  چیف آف دی نیول اسٹاف نے کورس کے شرکاء کی تحقیق اور پیش کی گئی تجاویز کو سراہا۔