ایک نیوز:پٹرولیم لیوی میں اضافے کے خبروں کی تردید کرتےہوئےترجمان وزارت خزانہ نےکہاہےکہ یکم جولائی سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہورہا۔
تفصیلات کےمطابق میڈیااورسوشل میڈیاپریکم جولائی سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکہ حو الےسے خبریں چل رہی ہیں،جس کی تردیدکرتےہوئےترجمان وزارت خزانہ کاکہناتھاکہ یکم جولائی 2024ءسے پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی میں گنجائش رکھی گئی ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ کامزیدکہناتھاکہ پیٹرولیم لیوی میں یکم جولائی 2024ءسے اضافہ نہیں ہو رہا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے، حکومت عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، مہنگائی میں کمی کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے آگاہ ہیں،عوام افواہوں پر یقین نہ کریں۔