ٹیکس چوروں کیخلاف حکومت ان ایکشن،بڑافیصلہ کرلیا

Jun 28, 2024 | 21:07 PM

ایک نیوز:ٹیکسوں میں ہیر پھیر اور چوری کرنے والے خبردار رہیں، وفاقی حکومت نے ٹیکس فراڈ اور چوری کو روکنے کے لیے انویسٹی گیشن سیل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا کہ آ ئندہ مالی سال کے دوران ٹیکس فراڈ کو روکنے کیلئے ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو میں ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
 وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اونگزیب نے جمعہ کو اس حوالے سے مالیاتی بل 2024 میں ترمیم پیش کی، جس کی ایوان نے منظوری دی۔ ترمیم کے تحت یہ ونگ ٹیکس فراڈ اور ٹیکس چوری کے خاتمے کی تحقیقات کا ذمہ دار ہو گا۔ ونگ فراڈ انٹیلی جنس اینڈ اینالیسز یونٹ، فراڈ انویسٹی گیشن یونٹ، لیگل یونٹ، اکائونٹنٹ یونٹ، ڈیجیٹل فرانزک اینڈ سین آف کرائم یونٹ، انتظامی یونٹ یا ایف بی آر کے بورڈ کی منظوری سے کسی بھی یونٹ پر مشتمل ہو گا۔

 ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن یونٹ کی قیادت چیف انویسٹیگیٹر کرے گا جس کیلئے ایف بی آر کا بورڈ افسران کا تقرر کرے گا۔

مزیدخبریں