اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی تقریر کےدوران شورشرابہ،سپیکرنے11ارکان پرپابندی لگادی

Jun 28, 2024 | 20:18 PM

ایک نیوز:پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ مریم نوازکی تقریرکےدوران اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی پرسپیکرنےایکشن لیتےہوئےگیارہ ارکان پرپابندی لگادی۔
تفصیلات کےمطابق اسمبلی کوئی بھی ہواحتجاج،شورشرابہ اورہنگامہ آرائی کرنااپوزیشن کاوطیرہ ہوتاہے۔ایساہی کچھ آج پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں ہواجب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازتقریرکرنےلگیں تواپوزیشن نےہنگامہ آرائی شروع کردی۔جس پرایکشن لیتےہوئےسپیکرملک احمدخان نےگیارہ ممبران پرپابندی لگادی۔

  اپوزیشن کے گیارہ ارکان اسمبلی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ گیارہ ارکان اسمبلی 15 دن تک اجلاس کی کارروائی میں شریک نہ ہوں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے معطل ہونے والے ارکان اسمبلی میں ذولفقار علی پی پی 76، ،شہباز احمد پی پی176،محمد آصف پی پی 133،طیب رشید پی پی 141، ،محمد امتیاز پی پی155 ،حافظ فرحت عباس پی پی 157،اعجاز شفیع پی پی 258 ،رانا اورنگزیب پی پی 276،شعیب امیر پی پی 281، اسامہ گجر پی پی 282 ،اس عباس پی پی 18 شامل ہیں۔

مزیدخبریں