بلاول بھٹوسےایم کیوایم وفدکی ملاقات

بلاول بھٹوسےایم کیوایم وفدکی ملاقات
کیپشن: Meeting of Bilawal Bhutto with CMQM delegation

ایک نیوز:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری سےپارلیمنٹ ہاؤس میں ایم کیوایم وفدنےملاقات کی۔سندھ کےایشوزپربات چیت جاری رکھنےپراتفاق ہوا۔
ذرائع کےمطابق ایم کیو ایم رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ایم کیوایم کی طرف سے خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شریک ہوئے ۔قومی سطح پر اتحادی کے طور پر وسیع تر مفاہمت اور مل کر چلنے پربات چیت ہوئی۔

ذرائع کےمطابق ملاقات میں کراچی اور سندھ کے ایشوز پر بھی بات چیت ہوئی،دونوں جماعتوں کے درمیان سندھ کے ایشوز پرلانگ ٹرم مفاہمت کےلئے بات چیت جاری رکھنےپر اتفاق ہوا۔
ایم کیوایم نےموقف اپنایاکہ ہمارے ایشوز ہیں ان پر اپنا اپنا نکتہ نظر بھی ہے۔ لیکن ان پر لانگ ٹرم مفاہمت ہوسکتی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی ایم کیو ایم کو کراچی اور سندھ کے ایشوز پر ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کروائی ۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی کے سینیئررہنما خورشید شاہ بھی موجود تھے۔