جلسےکی اجازت دینےکامعاملہ،پی ٹی آئی صدرنےڈی سی کویاددہانی کروادی

جلسےکی اجازت دینےکامعاملہ،پی ٹی آئی صدرنےڈی سی کویاددہانی کروادی
کیپشن: The PTI President reminded the DC regarding the issue of permission for the meeting

ایک نیوز:اسلام آبادمیں جلسےکی اجازت دینےکےمعاملےپرتحریک انصاف کےمقامی صدرنےڈی سی کویاددنی کروادی۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کےاسلام آبادمیں جلسےکی اجازت کےمعاملےپرعدالتی حکم کے بعد ملاقات کے باوجود تاحال جلسے کی اجازت نہ دی جاسکی۔ صدر پی ٹی آئی اسلام آباد نے ڈی سی کو بذریعہ لیگل نوٹس یاددہانی کروا دی۔

نوٹس میں کہاگیاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 مئی کو معاملات سلجھانے کا حکم دیا، اسی روز ہوئی میٹنگ میں آپ نے این او سی جاری کرنے کا وعدہ کیا، متعدد درخواستوں اور یاددہانیوں کے باوجود ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا گیا۔
  نوٹس کےمطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے 6 جولائی اور ترنول کے مقام پر اتفاق بھی کیا، جلسے کی تیاریاں کرنی ہیں اس لیے جلد از جلد این او سی جاری کیا جائے۔