ایک نیوز:پنجاب اسمبلی میں اہم کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کےمعاملےپرحکومت اورپیپلزپارٹی میں اتفاق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی میں اہم کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کافیصلہ ہوگیا، ایک پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئر مین شب پیپلزپارٹی جبکہ دوسری کی ن لیگ کو مل گئی ۔
پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو کے چیئر مین ہوں گے ،مسلم لیگ ن کے احمد اقبال چودھری پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری کے چیئر مین ہوں گے، مسلم لیگ ن کے سمیع اللہ خان استحقاق کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
سپیکر ملک محمد احمد خان کمیٹی فار لاریفامز کے چیئرمین ہوں گے، 27 سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کا بھی فیصلہ ہوگیا۔