سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

Jun 28, 2024 | 17:58 PM

ایک نیوز:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مالی سال کے آخری کاروباری دن سرمایہ کاروں نے نئی پوزیشنز لینے سے گریز کیا۔ 

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 83 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ 100 انڈیکس 78 ہزار 444 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

مارکیٹ میں انڈیکس 78 ہزار 784 پوائنٹس تک بھی ٹریڈ ہوا،11 ارب روپے مالیت کے 34 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا،189 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 170 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔  

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام تک 252 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 528 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 4پیسےکی کمی ، انٹربینک میں ڈالر278 روپے 34پیسے پربند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11پیسے سستا ہوا، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280روپے 7پیسے پر آگیا۔

گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے38پیسےپربند ہواتھا،گذشتہ روزاوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 18پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

مزیدخبریں