ایک نیوز: گزشتہ روز کراچی میں ہسٹ سٹروک کے باعث مزید 7افراد انتقال کرگئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہو گئی ہے، 24 گھنٹے کے دوران ہیٹ سٹروک کے 212 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ضلع وسطی میں سب سے زیادہ ہیٹ سٹروک کے 98 کیسز رپورٹ کیے گئے ،ضلع شرقی میں ہیٹ سٹروک کے 6، کورنگی میں 18 اور ملیر میں 14 افراد متاثر ہوئے ،ضلع جنوبی میں 40 اور ضلع غربی میں 30 کیسز رپورٹ ہوئے،205 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے۔