ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 10 جولائی سے 10 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، ڈسٹرکٹ کورٹس ایسٹ اینڈ ویسٹ میں یکم اگست سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا جبکہ ماتحت عدالتوں میں 31 اگست تک تعطیلات جاری رہیں گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے دونوں نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔
عدالتی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی ججز فرائض سر انجام دیتے رہیں گے، تعطیلات کے دوران ارجنٹ ، ضمانت ، اسٹے آرڈر اور ہنگامی نوعیت کے کیسز کی سماعت جاری رہے گی۔