ایک نیوز:وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے،ایک سال میں روپے کی قدرمیں اضافے سمیت مالی ذخائر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایف بی آر محصولات سمیت نان ٹیکس آمدنی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 7.7 فیصد کا اضافہ ہوا، ایف بی آر محصولات میں 30.8 فیصد اور نان ٹیکس آمدنی 95.8 فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 11.3 فیصد کا اضافہ ہواہے۔
رواں مالی سال درآمدات میں 2.3 فیصد کی کمی ہوئی، ایک سال میں مالی خسارے میں 20.3 فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال مالی خسارہ 3929 ارب روپے سے بڑھ کر 4726 ارب روپے تک پہنچ گیا، مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد سے کم ہوکر 24.5 فیصد پرآگئی، ایک سال میں مالی ذخائر میں ساڑھے 3 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک سال میں روپے کی قدر میں 8 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، ایک سال میں سرمایہ کاری میں 142.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔