ایک نیوز:یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روزکے لیے پٹرول 7روپے 54پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ڈیزل 9روپے 84پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مٹی کا تیل 7روپے 70پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 73پیسے لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایل اے 5روپے فی لیٹر بڑھانے پر اضافہ زیادہ ہوسکتا ہے۔پی ڈی ایل بڑھنے کی صورت میں پٹرول 12روپے 54پیسے فی لیٹر تک بڑھے گا۔
قیمتوں کے تعین کا حتمی فیصلہ 30جون کو ہوگا،اوگرا 30 جون کو سفارشات حکومت کو بجھوائے گا ،یکم جولائی سے نافذالعمل ہونے والے فنانس بل میں پی ڈی ایل 70 روپے فی لیٹر منظور کیا گیا ہے،یہ پی ڈی ایل گزشتہ مالی سال کی نسبت 10 روپے فی لیٹر زیادہ ہے۔