مہنگائی میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا رجحان،ادارہ شماریات 

Jun 28, 2024 | 15:37 PM

ایک نیوز:ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0اعشاریہ 73فیصد کمی ہوگئی ہے۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق   مہنگائی کی مجموعی شرح 22.88 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہاہے۔ 

رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 154 روپے تک مہنگا ہوا، دال چنا 13 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی، دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوا، دال مسور فی کلو 5 روپے اور ایک روپے 79 پیسے مہنگی ہوئی،آٹے کا 20 کلو تھیلا 10 روپے تک مہنگا ہوا۔ 

ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 40 روپے تک کمی ہوئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 52 روپے تک کمی ہوئی، پیاز کی فی کلو قیمت میں 6روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی، لہسن کی فی کلو قیمت میں 14 روپے تک کی کمی ہوئی۔  

مزیدخبریں