ایک نیوز:سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کا اضافہ ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ 10گرام سونا 600 روپے مہنگا ہونے کے بعد قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
عالمی مارکیٹ میں 22 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2326 ڈالر کا ہوگیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر برقرارہے۔
واضح رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت مین 400روپے اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 41ہزار روپے ہوگئی تھی جبکہ 10گرام سونا 343روپے اضافے سے 2لاکھ 6ہزار 619روپے کا ہوگیا تھا۔