غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری،مزید 47فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری،مزید 47فلسطینی شہید
کیپشن: Israeli brutality continues in Gaza, 47 more Palestinian martyrs

ایک نیوز: گزشتہ 24گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 47فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ 

غزہ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے مزید 47فلسطینی شہید جبکہ 52فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں، غزہ شہرپر اسرائیلی فضائی حملوں میں 7فلسطینی شہید اور 40زخمی ہوئے ہیں۔ 

گزشتہ سال 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37ہزار765ہو گئی ہے۔