گندم مزید مہنگی، آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ

گندم مزید مہنگی، آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن: Wheat more expensive, big rise in flour price

ایک نیوز:گندم کی قیمت میں ڈیڑھ سو روپے فی من اضافہ کردیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ سو روپے اضافے کے بعد گندم کی قیمت 2800روپے فی من سے بڑھ کر 2950روپے فی من ہوگئی ہے۔

گندم کی قیمت میں اضافی کی وجہ سے آٹا کی قیمت میں اضافہ ہو گیا،20کلو آٹا کے تھیلے کی قیمت میں 100روپے اضافہ ہواہے۔ 20کلو آٹا کا ایکس مل ریٹ 1600 روپے سے بڑھ کر 1700روپے ہوگیا ہے۔20کلو آٹے کے تھیلے کا کا پرچون نرخ1750 روپے ہے۔

محکمہ خوراک کی جانب سے گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔