ایک نیوز:صوبائی وزیرخو راک بلال یاسین نےکہاہےکہ پنجاب میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے، قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کاکہناتھاکہ محکمہ خوراک پنجاب کے پاس 23 لاکھ ٹن گندم موجود ہے آٹے کی سپلائی میں نہ کوئی کمی آئی اور نہ ہونے دی جائے گی، آٹے کی قیمت میں مصنوعی اضافے کی کوشش کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی،پنجاب میں آٹے کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا،چند کالی بھیڑیں مارکیٹ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
صوبائی وزیرنےمحکمہ خوراک کو روزانہ کی بنیاد پر آٹا ترسیل مانیٹر کرنے کی ہدایت کرتےہوئےعوام تک آٹے کی بلاتعطل اور سستے داموں فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردیں۔