ایک نیوز:سینیٹرفیصل واوڈانےکہاہےکہ تحریک انصاف کےٹکڑےمیری توقع سےبھی زیادہ ہوگئےہیں۔
تفصیلات کےمطابق پروگرام ریڈزون فائلزودفہدحسین میں گفتگوکرتےہوئے سینیٹرفیصل واوڈاکاکہناتھاکہ بانی تحریک انصاف جیل سے باہر آتےہوئے نظرنہیں آرہے، جیل میں ملاقاتیں کرنےوالےآڈیوبھی ریکارڈکرکےباہر لاتےہیں،تحریک انصاف کی موجود قیادت ہی بانی کی وفادارنہیں،تحریک انصاف کا نام و نشان مٹنےوالا ہے،تحریک انصاف ایم کیوایم لندن ٹو بننےجارہی ہے،اس میں سے تحریک انصاف لاہور، تحریک انصاف اسلام آباد بن جائےگی،کہاں ہےبزدار؟اس کو ہتھکڑیاں لگوائیں،بانی پی ٹی آئی کےچہیتےوزراکرپشن کرتےرہے،سابق حکومت کے وزرانےبہت کرپشن کی ہے۔
فیصل واوڈاکامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کےچاہےجانےوالےوزراکومیں ہتھکڑیاں لگواں گا،عمرچیمہ جیل میں ہیں، وفاداری بھی نبھائی لیکن ان کےلئےکسی نےکچھ نہیں کیا، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپورسمیت سب ہی صرف باتیں کررہےہیں، عمرچیمہ پارٹی کاوفادارتھالیکن اس کا کوئی نام ہی نہیں لےرہا، پرانی تحریک انصاف کے چہرےکہیں نظرنہیں آرہے، تحریک انصاف میں ابھی سیاست کرنےوالےکبھی پارٹی میں سرکردہ نہیں تھے۔ تحریک انصاف والے چاہتےہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل سےنہ نکلیں۔
سینئرسیاست دان کامزیدکہناتھاکہ فوادچودھری کی کوئی حیثیت نہیں، پہلے بھی کہا تھا شبلی فراز کے سوا پی ٹی آئی کے باقی رہنماؤں کو کون جانتا ہے، زیادہ اچھل کود کرنے والے پی ٹی آئی رہنما چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں، ان پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومت کے ساتھ ڈیل ہوچکی ہے،پی ٹی آئی کے ٹکڑے میری توقع سے بھی زیادہ ہوگئے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی سمیت تمام موجودہ پی ٹی آئی رہنما حکومت کے سامنے لیٹے ہوئے ہیں،وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے بیانات ایک ڈرامہ ہے۔
فیصل واوڈاکاکہناتھاکہ شبلی فراز،عمر سرفراز چیمہ، علی محمد خان جیسے لوگ پارٹی سے مخلص ہیں، ان پرانے لوگوں کی اب پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں رہی،تحریک انصاف میں ابھی سیاست کرنےوالےکبھی پارٹی میں سرگردہ نہیں تھے،تحریک انصاف والے چاہتےہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل سےنہ نکلیں۔