ایک نیوز : وڈھ کے کشیدہ حالات کو کم کرنے کیلئے قائمقام صدر صادق سنجرانی وڈھ پہنچ گئے
قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ سردار اسلم بھوتانی آئی جی پولیس و دیگر بھی موجود تھے ۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر جان مینگل سے ملاقات میں بلوچستان سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔