ایک نیوز : عید الاضحی کے موقع پر سندھ بھر کی جیلوں سے 8 قیدی رہا اور 304 کی سزاؤں میں کمی کردی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے عید الاضحیٰ پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا تھا
آئی جی جیل خانہ جات سندھ انور مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر کی جیلوں سے 8 قیدی رہا اور 304 کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا۔ کراچی سینٹرل جیل سے 4، ڈسٹرکٹ جیل ملیر اور سینٹرل جیل سکھر سے دو، دو قیدی رہا کر دیے گئے۔ہ حیدرآباد جیل کے 64 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی ہوئی جبکہ خیرپور جیل کے 61، کراچی سینٹرل جیل کے 52 اور سکھر جیل کے 41 قیدیوں کی سزا میں کمی کی گئی۔
آئی جی جیل خانہ سندھ نے بتایا کہ سینٹرل جیل میرپورخاص کے 24، لاڑکانہ جیل کے 23 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔ غداری، ملک دشمنی اور سنگین جرائم کے قیدیوں کو سزا میں کمی کا فائدہ نہیں ملےگا۔