پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کیلئے بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کا اعلان  

پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کیلئے بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کا اعلان  
کیپشن: Announcement of bonded storage policy to eliminate hoarding of petroleum products

 ایک نیوز :حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کیلئے بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا نیوزکانفرنس میں کہنا تھاکہ ہ بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کی وجہ سے مستقبل میں پیٹرول کی قلت کی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے تیل کے اپنے کنوؤں کا گردشی قرضہ صفر کر دیا ہے، جلد ہی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا گردشی قرضہ بھی صفر کر دیں گے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ تیل کی ذخیرہ اندوزی روکنے کےلیے بانڈڈ اسٹوریج کی پالیسی لارہے ہیں۔ اب دنیا کے بڑے بڑے ٹریڈرز بھی ملک میں تیل ذخیرہ کر سکیں گے۔ بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کی وجہ سے مستقبل میں پیٹرول کی قلت کی صورتحال پیدا نہیں ہوگی، بانڈڈ اسٹوریج پالیسی سے حکومت کی ڈالرز کی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوگا۔