ایک نیوز:حکومت کی اہم اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے تحفظات کے باعث وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کردیا۔
سربراہ بی این پی اختر مینگل کی زیرصدارت خضدار میں پارٹی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس کے دوران حکومت سے علیحدگی پر بھی مشاورت کی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ دیگر اتحادی جماعتوں کو تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔ معاملات میں بہتری نہ آنے کی صورت میں حکومت سے راستے جدا کیے جائیں گے۔