امریکا میں مقیم ایتھلیٹ عمر سعید پاکستان کی نمائندگی کے خواہشمند

امریکا میں مقیم ایتھلیٹ عمر سعید پاکستان کی نمائندگی کے خواہشمند
کیپشن: American-based athlete Umar Saeed wants to represent Pakistan

ایک نیوز :امریکا میں مقیم پاکستانی ایتھلیٹ نے لانگ ڈسٹنس اور میراتھن مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کردی۔

 ایتھلیٹ عمر سعید  کا کہنا ہے کہ  بیرون ملک ٹریننگ سے مستفید ہونے والے ایتھلیٹس بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔34 سالہ عمر سعید گزشتہ 20 سال سے امریکا میں مقیم ہیں۔ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے عمر سعید میراتھن رنر ہیں اور حال ہی میں امریکا میں ہونیوالی میراتھن ریس میں انہوں نے فاصلہ 2 گھنٹہ 22 منٹ اور 41 سیکنڈز میں طے کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی تھی۔

 عمر سعید نے کہا کہ جس طرح فٹبال اور بیس بال میں اوورسیز پلیئرز کو موقع مل رہا ہے، ویسے ہی ایتھلیٹکس میں بھی ملنا چاہیے۔ وہ انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں اور خواہش ہے کہ پاکستان میں نوجوان میراتھن رنرز کےلیے ایک مثال قائم کریں۔