ایک نیوز :سیاسی شخصیات غوث ڈار کی بطور صدر مسلم لیگ ق اونٹاریو کینیڈا تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔
کینیڈا کے شہر اونٹاریو کی سیاسی شخصیات غوث ڈار نے سربراہ ق لیگ شجاعت حسین اور چوہدری سرور سے ملاقات کی ۔غوث ڈار نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کااعلان کیا۔
چوہدری شجاعت حسین نے فیصل چیمہ کی بطور جنرل سیکرٹری اونٹاریو کینیڈا تعیناتی کی بھی منظوری دی۔دونوں سیاسی شخصیات کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین اور چیف آرگنائزر چودھری سرور نے دونوں سیاسی شخصیات کو اونٹاریو مین پارٹی کو منظم کرنے کی ہدایت کی۔
سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین کاکہنا تھا کہ پارٹی میں تمام تعیناتیاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔پارٹی عہدیدار بھی شفافیت کو یقینی بنائیں۔
سابق گورنر چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بنیادوں پر استوار پارٹی پی ملکی مسائل کو حل کر سکتی ہے۔