بڑی عید پرلیگی رہنماحنیف عباسی کا پمزکیلئے بڑا تحفہ

بڑی عید پرلیگی رہنماحنیف عباسی کا پمزکیلئے بڑا تحفہ
کیپشن: League leader Hanif Abbasi's big gift to Pimz on the big Eid

ایک نیوز :بڑی عید پر مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے پمز ہسپتال کو ے چھ ائیر کنڈیشنرز کا تحفہ بھیج دیا۔

ترجمان ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر مبشر ڈاہا کاکہنا ہے کہ حنیف عباسی کی جانب سے بھجوائے گئے 6ائیر کنڈیشنر واڈز میں24گھنٹوں کے اندر انسٹال کر دئیے گئے ہیں۔ پمز انتظامیہ ائیر کنڈیشنر کا تحفہ دینے پر حنیف عباسی کی مشکور ہے۔عید کے دنوں میں پمز انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران سکندر عید کی چھٹیوں میں بھی پمز کے معاملات مکمل مانیٹر کریں گے۔پمز اسپتال میں عید کے دنوں میں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 ڈاکٹر مبشر ڈاہا  کاکہنا تھا کہ عید کے دنوں میں مسلسل گوشت کا استعمال صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ شہری عید کے دنوں میں کھانے پینے میں احتیاط کریں۔

 کاڈیولوجسٹ پمز ڈاکٹر اختر علی بندیشہ  کاکہنا تھا کہ دل کے مریض مرغن غذائیں کھانے سے پرہیز کریں۔دل کے مریضوں کے لیے بڑا گوشت مضر صحت ہے۔