ایک نیوز : شمالی وزیرستان میر علی میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونیوالے شکرگڑھ کے بہادر سپوت کو فوجی اعزازکےساتھ سپردخاک کردیاگیا۔
شہید سپاہی شاہد کی والدہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شہید بیٹے کےجسد خاکی کا استقبال کیا۔سپردخاک کے بعد فوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی بھی دی۔
شہید سپاہی شاہد کی نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی افسران کرنل ضفیل ،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔سارا گاؤں نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا ۔
شہیدسپاہی شاہد کی والدہ کاکہنا تھا کہ بیٹے کی شہادت علاقے کیلئے فخر کا باعث ہے۔ ہمارے اور بیٹے بھی مادر وطن پر قربان ہونے کے لیے تیار ہیں۔پاک فوج ہمارا فخر ہے اور شہادت ہماری میراث ہے۔
شہید کی قبرپر پاک آرمی کی طرف سے پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں ۔
شہید نے سوگواران میں بیوہ اور3بچے چھوڑے ہیں حملے میں دوسرے شدید زخمی ہونے والے عبد الروف کا تعلق بھی شکرگڑھ کے نواحی گاؤں بارامنگا کالو کھیڑا سے ہے۔