یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے سائفر بیانیہ کی ایک دفعہ پھر  سختی سے تردیدکردی

ایک نیوز: یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے سائفر بیانیہ کی ایک دفعہ پھر  سختی سے نفی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے کچھ عرصہ قبل وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیا،اس انٹرویو میں صحافی نے سائفر کی موجودگی سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کا موقف پوچھا،بعد ازاں  چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر سےمتعلق بیانیہ پر عالمی میڈیا میں بحث جاری رہی۔

صحافی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان سے متعلق امریکی ترجمان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ " عمران خان نے سائفر کو حقیقت قرار دیتے ہوئے ریاست کے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونالڈ لو کا حوالہ دیا"،یاد رہے کہ ڈونالڈ لو نے سفیر ہیل سے ملاقات کی تھی،اب یہ ریاستی محکمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ دورانِ انٹرویو لیے گئے نوٹس کا انکشاف کرے"۔

صحافی نے سوال کو مزید تفصیل میں لے جاتے ہوئے پوچھا کہ" کیا آپ ان دستاویزات کو ظاہر کریں گے"؟

جس پر امریکی ترجمان میتھیو ملر نے واضح کیا کہ "ہم اس پر پہلے بھی بات کر چکے ہیں، ہمارا یہ موقف ہے کہ یہ دعوے اور الزام درست نہیں ہیں۔

امریکی ترجمان میتھیو ملر نے واضح الفاظ میں بتایا کہ " یہ سب دعوے بے بنیاد ہیں"۔