منی لانڈرنگ کیس،راحت فتح علی خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز

Jun 28, 2023 | 15:19 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایف آئی اےنے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کرنسی کی مبینہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر راحت فتح علی خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ راحت فتح علی خان کے اثاثوں کا 9 سالہ ریکارڈ جمع کرلیا گیا ہے جبکہ اثاثوں، انکم ٹیکس گوشواروں سے آمدن کی تفصیلات لی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے ایف آئی اے کو گلوکار راحت فتح علی خان کی آمدن اور ظاہر کردہ اثاثوں کا 9 سالہ ریکارڈ بھجوایا دیا ہے۔ایف آئی اے نے تحقیقات کے لئے راحت فتح علی خان کا 2014 سے 2022 تک کا ریکارڈ مانگا تھا۔یف آئی اے کو راحت فتح علی خان کے گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی نقول بھجوا دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم راحت فتح علی خان کے خلاف کرنسی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے۔

مزیدخبریں