ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے 2023 میں انتخابات نہیں ہوئےتو سیاست دان بلدیاتی الیکشن ہی لڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرکے حکومت کو ون ویلنگ کا موقع پی ٹی آئی نے دیا،2023 ءمیں انتخابات نہ ہوئے تو سیاست دان بلدیاتی الیکشن ہی لڑیں گے، موقع ہے سیاست دان پائیدار جمہوریت کے قیام کے لیے مذاکرات کریں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ جو فیصلے باہر ہوں وہ ملک کے مفاد میں نہیں، عوام کو اختیار دیا جائے،سیاست سرمایہ کی بنیاد پر نہیں خدمت اور کردار پر ہونی چاہیے،مفادات کے لیے سیاست کرنے والوں کا نام تاریخ کے کوڑے دان میں ملے گا،جماعت اسلامی کا منشور قوم کے لیے امید کی شمع ہے،اقتدار میں آ کر منشور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیںگے۔